پاک فوج کا 13ایجوکیشن کمپلیکس میں3سائنس لیبارٹریز کا افتتاح

0 137

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے ضلع اورکزئی طلباء کے تعلیمی قابلیت کو تقویت دینے کے لیے جدید سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا گیا۔

سال 2019 میں قائم کیے گئے ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے لیے جدید تعلیمی وسائل کی کمی تھی، اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی جدید ترین لیبارٹریوں کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا۔

جن میں سے ہر ایک تمام مطلوبہ سہولیات سے آراستہ ہے تاکہ طلباء کو سیکھنے اور تجربہ کرنے میں آسانی ہو،طلباء نے نئی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے تعلیمی سفر پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.