حمزہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف جواب جمع کرا دیا

حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

0 209

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کا جواب جمع کرا دیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامت کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے الیکشن سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعلیٰ عدالیہ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔ حمزہ شہباز کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ سابق گورنر کی جانب سے الیکشن سے متعلق چھان بین غیر قانونی تھی، سیکریٹری اسمبلی کے پاس بھی الیکشن سے متعلق انکوائری کا کوئی اختیار نہیں۔ جواب کے مطابق وزیر اعلیٰ کا الیکشن قانون کے مطابق ہوا اور حمزہ شہباز قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.