غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آخری دن، کل سے آپریشن شروع

0 107

وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں،سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پشاور، ہری پور اور ضلع خیبر میں عارضی کیمپ قائم کیے ہیں۔

کل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پکڑ کر ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا۔

پشاور کے عارضی کیمپ میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے جب کہ طبی امداد سمیت پانی خوراک بھی فراہم کیا جائے گا، عارضی کیمپ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.