پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے ۔