دفترخارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے دورۂ اسرائیل کے تاثر کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ کے ترجمان ترجمان زاہد حفیظ نے کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیر اہتمام یہ دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطینی مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے

0 192

دفتر خارجہ نے حال ہی میں ایک وفد کے اسرائیل کے دورے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں سرکاری وفد یا حکومتی اجازت کے تاثر کو مسترد کردیا۔ جاری اعلامیے میں دفتر خارجہ کے ترجمان ترجمان زاہد حفیظ نے کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیر اہتمام یہ دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطینی مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر پاکستان کی پالیسی پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔ خیال رہے کہ دفتر خارجہ کا مؤقف ایسے وقت پر سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی جس میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔ انہوں نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کی تاہم وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.