پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

0 102

اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون ریکور کرکے اس کا فرانزک کروانا ہے۔

عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر عدالت انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.