خیرپور، ناراکینال میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 5 افراد ریسکیو ، 6 لاپتہ

0 117

رپورٹس کے مطابق باراتیوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ علاقہ کھینواری کے قریب نارا کینال میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے کچھ کو دیہاتیوں نے جبکہ کچھ اپنی مدد آپ کے تحت باہر آنےمیں کامیاب ہوئے ۔

کشتی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے قریبی گاؤں جا رہے تھے، ڈوبنے والوں کا تعلق شر برادری سے ہے، کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.