اسرائیلی صدر سے ملاقات کرنیوالے وفد کو عبرتناک سزا دی جائے، محمد شہریار
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سرزمین ممملکت خداداد پاکستان، اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، وفود کی ملاقاتیں اہلِ فلسطین کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور قائداعظم کی بنائی فلسطین پالیسی سے ایک حرف بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شہریار کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سربراہ سے ملاقات کرنیوالے وفد کو غدار قرار دیکر عبرتناک سزا دی جائے۔ مرکزی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہریار کا کہنا تھا کہ سرزمین ممملکت خداداد پاکستان، اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، وفود کی ملاقاتیں اہلِ فلسطین کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور قائداعظم کی بنائی فلسطین پالیسی سے ایک حرف بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔