پنجاب کابینہ کا اجلاس، 4ماہ کیلئے 2076.2 ارب کے بجٹ کی منظوری

0 88

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ 4ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے 351 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی بھی منظوری دی۔

صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 50ارب روپے، صحت کے شعبے میں 208 ارب روپے، تعلیم کے شعبے میں 222 ارب روپے اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 10ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بکس کے لیے 5ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ارب 30کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی منظوری دے دی،شیخوپورہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور اور قصور میں انسداد اسموگ اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب پرائس کنٹرول برائے اشیائے ضروریہ آرڈیننس 2023 کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.