معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑےبیٹے مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔
عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کہا کہ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔