کیا خصوصی انصاف صرف شریفوں کیلئے ہے؟ پرویز الہٰی

0 98

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختیاں، کیا اسپیشل انصاف صرف شریفوں کیلئے ہے؟

لاہور کچہری میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے؟

وہ پانچ ماہ سے ضمانت پر ہیں لیکن پھر بھی انہیں تنگ کیا جا رہا ہے، انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔

پیشی کے موقع پر عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں پرویزالہٰی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.