ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دفاع، خفیہ معلومات کے تبادلے اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
دونوں ملک خاص طور پر دہشتگردی کے مسئلے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، بیجنگ میں جاری تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس میں 130ممالک سے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھاکہ کہ اقتصادی ترقی کیلئے استحکام ناگزیر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔روسی صدر نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اضافی اقدامات پر زور دیا۔
چینی صدر کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں نگران وزیراعظم نے بھی شرکت کی،چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ، گوشت سمیت مختلف مصنوعات درآمد کرے گی۔
دوسری جانب پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، چینی کمپنی کے ساتھ دو ارب ڈالرکی برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔