الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں، وزیر اطلاعات

0 59

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اس پر انتخابات ہوں گے، نواز شریف ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ کر نہیں گئے۔

پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے الیکشن مہم کس طرح چلاتی ہے، جماعتیں مشکل حالات میں بھی الیکشن مہم چلاتی ہیں، الیکشن کے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو کسی اہم مسئلے پر اپنا موقف دینے کی آزادی ہے۔

تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع حاصل ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے برابر کے حقوق ہیں، پی ٹی آئی پر کسی قسم کی پابندی نہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ الیکشن مہم کس طرح چلاتی ہے، سیاسی جماعتیں مشکل حالات میں بھی اپنی الیکشن مہم چلاتی ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں۔

جو لوگ ہمیں انسانی حقوق کے لیکچر دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا ریکارڈ چیک کریں، ملک کے اندر غیر قانونی طور پر مقیم افراد 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔

، 31 اکتوبر کے بعد ایسے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو جبری ملک بدر کیا جائے گا، نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.