شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عظیم اللہ المعروف غازی ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔