حمزه شہباز کی وزارت اعلیٰ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کیخلاف کل عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

0 159

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس مسلم لیگ ن اور اتحادیوں سے زیادہ ووٹ ہیں، نمبرگیم کے حساب سے ہمارے پاس173 اور ن لیگ کے پاس 172ووٹ ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد پنجاب کے 25 اراکین کا ووٹ مائنس ہوگیا، حمزہ شہباز کو فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ بہت جلد عمر سرفراز چیمہ بھی بطور گورنر پنجاب واپس آئیں گے کیوںکہ ان کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی جانی ہے، گورنر پنجاب انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو آپ کا معاشی بحران ٹھیک ہوگا، اليکشن اصلاحات پربات ہوسکتی ہے مگر پہلے اليکشن کی تاريخ ديں۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر تک الیکشن ہو جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھےنہيں پتہ اسٹيبلشمنٹ دباؤ ڈال رہی ہے يا نہيں، پہلے الیکشن کا اعلان ہو جائے اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.