وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔

0 120

شہباز شریف نے محمد بن زید سے خلیفہ بن زایدآل نہیان کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم لندن سے واپسی پر گزشتہ شب متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شیخ محمد بن زایدآل نہیان کو یواے ای کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان یو اے ای کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے یواے ای شیخ محمد بن زایدآل کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو متحدہ عرب امارات کے صدر 73 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ شیخ خلیفہ 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.