نجی اسکولز میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کی ہدایت

0 66

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سیکرٹری تعلیم کی توجہ ’دی سندھ رائٹ آف چلڈرن فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ‘ کی جانب مبذول کرائی اورقانون پر عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر نجی اسکول،تعلیمی ادارہ اپنی مجموعی بچوں کی تعداد کا 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرے گا، قانون 2013ء سے نافذالعمل ہے لیکن اسکول ایجوکیشن اس پر عمل کروانے میں ناکام رہا۔

انہوں نے قانون کے چیپٹر 4 سیکشن 10 کے 2 سیکشنز A اور B کوکوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سیکشنز کے حوالے سے تمام پرائیویٹ اسکول 2013 سے اس قانون کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ جو تعلیمی ادارے اس پر عمل نہ کریں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.