علامہ ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ منتخب

شوریٰ عالی کیجانب سے شوریٰ مرکزی کے سامنے جماعت کے سربراہ کیلئے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر زیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری شامل تھے۔ شوریٰ مرکزی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو چوتھی بار ایم ڈبلیو ایم کا سربراہ منتخب کیا۔

0 133

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ راہیان کربلا کنونشن جماعت کے مرکزی سربراہ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے تیسرے روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے اراکین شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا۔ نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔

شوریٰ عالی کی جانب سے شوریٰ مرکزی کے سامنے جماعت کے سربراہ کے لیے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر زیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری شامل تھے۔ شوریٰ مرکزی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو چوتھی بار ایم ڈبلیو ایم کا سربراہ منتخب کیا۔ اس سے پہلے کنونشن کے دوسرے روز دستور میں ترمیم کی گئی، جس کے تحت جماعت میں سیکرٹری جنرل کی بجائے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے اور صوبائی سطح پر صدر و نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.