سائفر کیس، ایف آئی اے کا چالان عدالت میں جمع، عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار

0 101

ایف آئی اے نے 28 گواہوں کے بیانات کے ساتھ چالان جمع کرایا، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان چالان میں مضبوط گواہ کے طور پر شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے،چالان کے مطابق سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ہیں ،چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا۔

چالان میں عمران خان اور شاہ محمود کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ منسلک ہے اور اس کے ساتھ گواہوں کے 161 کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد چالان کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے گواہوں میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی اور سائفر وزارت خارجہ سے لےکر وزیراعظم تک پہنچنے تک پوری چین گواہان میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.