نواز شریف کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم

0 83

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف عدالتی حکم نامے کے ساتھ ملک سے باہر گئے تھے،سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری اور جیل بھیجنے کے بارے میں حکومت نے وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی ہے۔ اس بارے میں اجلاس طلب کیا جائے گا۔

انہوں نے نواز شریف کی سزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کروں یا نہ کروں جب ایک شخص کو اعلیٰ عدالتوں نے غلط یا صحیح طریقے سے سزا سنا دی ہے تو میرے کہنے سے نہ وہ سزا ختم ہو سکتی ہے نہ بڑھ سکتی ہے۔

نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا تھا وہ ایک فردِ واحد کے خلاف فیصلہ تھا۔ جس پر کچھ نے شادیانے بجائے لیکن ان کی جماعت نے اگلے انتخابات میں 90 کے قریب نشستیں بھی حاصل کی تھیں۔

عدالتوں سے ریلیف نہ ملا تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدقسمتی سے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موجودہ صورتحال میں لگتا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی تاہم ان لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا جو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.