جیل کے سامنے اور اطراف میں دکانوں اور رہائشی علاقے میں وقتاً فوقتاً سرچ آپریشن کرائے جانے، اڈیالہ روڈ پر سینڑل جیل اڈیالہ بلڈنگ کے دونوں اطراف باقاعدہ پولیس پکٹیں قائم کرنے، جیل کی عقبی جانب و اطراف میں بھی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔
جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے تمام افراد کے کوائف شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ رجسڑڈ پر درج کیے جانے اور اڈیالہ روڈ و اطراف میں 24 گھنٹے گشت کے نظام کو موثر رکھے جانے کی تجاویز دی گئیں ہیں۔
سروے اور تجاویز کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر سمیت پولیس افسران اڈیالہ جیل پہنچے۔
پولیس افسران نے سپرنٹنڈنٹ جیل اسد واڑئچ و دیگر حکام سے میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ جیل انتظامیہ جیل کی باونڈری کے اندر اور دروازوں پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی جبکہ جیل کی باونڈری وال اور بیرونی اطراف و اڈیالہ روڈ پر سیکیورٹی کی زمہ داری راولپنڈی پولیس پر ہوگی۔