اے این پی نےنئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مستردکر دیا، عدالت جانے کا اعلان

0 84

صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان نے کہاکہ خیبرپختو نخوا کی آبادی ارادا تا کم ظاہر کی گئی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، حلقہ بندیوں میں غیر ضروری ردوبدل کی وجہ سے پورے سیاسی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی چھ نشستیں کم کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، پختونخوا کے لاکھوں لوگ دہشت گردی کی وجہ سے دیگر صوبوں میں مقیم ہیں اور مردم شماری میں انہیں نظرانداز کیا گیا۔

ایک طرف قدرتی وسائل پر اختیار نہیں تو دوسری جانب پختونخوا پر بین الاقوامی تجارت بھی بند کر دی گئی ہے، پختونخوا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال اور مالدار ترین صوبہ ہے لیکن ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔

دہشتگردی سے متاثرہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہت جلد رابطہ کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.