ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

0 95

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل، جلوس و ریلیاں نکالی گئیں۔

جمعہ کو عید میلادالنبی کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد کی گئیں۔

ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکای اور نجی عمارتوں، گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کے آغاز سے ہی کراچی کے کئی علاقے برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے۔

مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جشن ولادت رسولﷺ کی مناسبت سے شہر میں مختلف مقامات پر نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور جلوس کی گزر گاہوں پر پولیس، رینجرز کے مستعد اہلکار تعینات رہے تاہم بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکا ہوا جس میں 50 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.