پولیس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو کے دوآبہ تھانے میں واقع ایک مسجد کے اندر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئی۔ہنگو اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شابراز خان نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا خطبہ جمعہ کے دوران ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں جب کہ عوام نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 30 سے 40 افراد دبے ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔