کندھ کوٹ، گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0 47

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کاگولہ پھٹ گیا ، نگران وزیراعلیٰ سندھ نےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحےکی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیاگوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسےبلاسٹ ہوا تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.