مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا

0 71

پارٹی کے فیصلے کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران صوبائی اسمبلی میں بہتر کارکردگی دکھانے والی خواتین کو قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ گزشتہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں 16 جبکہ پنجاب اسمبلی میں 30 خواتین خصوصی نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹ دینے کے لیے خواتین رہنماؤں کو اہم ٹاسک مکمل کرنے کی شرط رکھ دی۔

پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اعلی قیادت نے مریم نواز کو خواتین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ بھی سونپ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ کو فوری طور پر مزید فعال اور متحرک کرینگی، مریم نواز لندن سے واپس پہنچ گئیں جس کے بعد وہ خواتین ونگ کے ساتھ خصوصی اجلاس کرینگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائیں گے اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں گھروں تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ 5 سال کے دوران پارٹی کے لئے مار کھانے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی میں ترجیح دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.