نوٹیفکیشن کے مطابق اب راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کو ڈرائیورنگ لائسنسنگ اتھارٹی کے اختیار حاصل ہوں گے اور اپنی اپنی حدود میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔
پنجاب بھر میں پنجاب ہائی ویز پیڑولنگ پولیس کو اپنی اپنی حدود میں ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے کے لیے انفورسمنٹ کے اختیا ر دیے گئے جس میں خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو چالان ٹکٹ جاری کرنا بھی شامل تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کے نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 27 کے تحت پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کے تمام ریجنل آفیسرز اور ڈسڑکٹ آفیسرز کو لائسنسنگ اتھارٹی کا اسٹٹیس دیا جا رہا ہے۔
انھیں اختیار ہوگا کہ اپنی اپنی ضلعی و ریجن کی حدود کے اندر موٹروہیکل آرڈینس1965 اور تمام ٹریفک قوانین کے زیر اثر ڈرائیور لائسنس جاری کرسکیں گے۔