اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنیکا حکم

0 45

چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں، انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ۔

دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں اور اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں۔

انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ہے؟، توشہ خانہ کیس میں انہیں اٹک جیل رکھا گیا تھا وہ سزا معطل ہو چکی ہے، کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتے ہیں تو وہاں سے ٹرائل کریں گے؟

جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا بتایا گیا تھا کہ اب جیل میں اے بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.