یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے، ڈیزل 9 روپے 17 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے کمی ہو سکتی ہے ۔
واضح رہےکہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے۔
اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا ۔