جمع کروائے گئے ریفرنسوں کے ریکارڈ میں نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس شامل ہے۔
آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ہے،نیب نے کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بھی 70 ریفرنس واپس بھجوا دیئے۔
3 اکتوبر سے احتساب عدالت ون کے جج ریفرنسوں کی سماعت کریں گے، ملزمان کو حاضری کے نوٹس بھی جاری کردیے گئے۔