دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے وارننگ جاری

دو پاسپورٹ اور دو شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی۔ ان افراد نے جعلسازی سے دو سٹیزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم کے تحت ان افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

0 134

وزارت داخلہ نے دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ موجود ہیں۔ دو پاسپورٹ اور دو شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی۔ ان افراد نے جعلسازی سے دو سٹیزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

ایمنسٹی سکیم کے تحت ان افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہوسکتی ہے۔ ایمنسٹی کی سہولت ایسے افراد کو حاصل نہیں ہوگی، جو کسی جرم میں ملوث، قید یا سزا یافتہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.