نیب کیسز بحالی کے بعد اہم پیش رفت، ریکارڈ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا گیا

0 52

کیس بحال ہونے پر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ اور واپس جیل جائیں گے،راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں بھی 22 کرپشن ریفرنس بحال کرنیکی درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی، جج محمد بشیر نے کہا کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے۔

احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا جسے دیگر عدالتوں میں تعینات کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے ججز بھی تعینات کئے جائینگے۔

اس وقت صرف احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں،احتساب عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کو ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ہم تو تمام کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.