فوج پہلی بار غیر سیاسی ہوئی خواہش ہے ایسی ہے رہے،آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پہلی بار فوج غیرسیاسی ہوئی تو مجھے باجوہ کو سیلوٹ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں پتہ چل گیا کہ وہ غیر سیاسی رہ سکتے ہیں ،خواہش ہے کہ وہ ایسے ہی رہے۔

0 137

کراچی میں دوران پریس کانفرنس آصف علی زرداری نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو سلیکٹڈ نے مانا نہیں ہم آج بھی الیکشن سے نہیں ڈرتے مگر پہلے اصلاحات چاہتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے بعد بھی مسائل برقرار ہی رہیں گے، تو پھر ہمیں ہی مسائل حل کرنے دو، آج معیشت اتنی کمزور ہے کہ لوگ پیسے بھی نہیں دینا چاہتے اسلئے اداروں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

صدر پیپلزپارٹی پارلمینٹرینز نے کہا کہ رات نوازشریف سے بات کی اور انہیں سمجھایا، عمران خان الیکشن میں جاکر کیا کرلے گا، عمران خان تو کہتاہے کہ میں ٹماٹر آلو کیلیے نہیں آیا لیکن میں تو چولہے جلانے کیلیے آیا ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 22نہیں 30کروڑ ہے، پاکستان کو صرف ہم ہی چلاسکتے ہیں ، عمران خان نہیں چلاسکتے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج 50ہزار روپے کمانے والا بھی مشکل کاشکار ہے، صرف بیرون ملک پاکستانیوں کو اس نے گمراہ کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کو تو یہاں کی گرمی کا بھی پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بھی منصب سے نکالا گیا لیکن ہم نے ججز کے خلاف مہم نہیں چلائی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی کو شہید کرنے والوں نے سوچا کہ وہ پاکستان کو توڑ دیں گے، بی بی کی شہادت ہمارے خاندان نہیں پاکستان کے خلاف سازش تھی، یہ کونسا بنگال کا نواب ہے کہ اس ساتھ میر جعفر اور میر صادق آگئے۔

صدر پیپلزپارٹی پارلمینٹرینز نے کہا کہ نیب جب بلائے ہم حاضر ہیں مگر نیب میں ترمیم ہونی چاہیے اور نیب میں غیرسیاسی افسران کو رکھ کر بیوروکریسی کو نیب سے الگ کرنا ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی سوچ کم ہے،ڈینٹسٹ ہیں ان کو سیاست کا پتہ نہیں، کسی کی پوسٹنگ ہونہ ہو ہمارا کوئی واسطہ نہیں، پارلیمنٹ سمجھتی ہے الیکشن میں جانا چاہیے تو ہمیں مسئلہ نہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایم کوایم کو بھی صحیح راستے پر لگا کرکام لینا ہے، ایم کیو ایم نے کہا ہمارا گورنر بنائیں بنانا پڑا، سندھ میں پی ٹی آئی کا گورنر لگایا گیا،جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی الائنس سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، سندھ کا کسی بھی سیکٹر میں ماضی سے موازنہ کرلیں، سندھ میں 18ویں ترمیم کے بعد بہت کام ہوا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے مراسلہ نہیں پڑھا مگر عام طور پر امریکی سفیر ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، تحریک عدم اعتماد کے پراسس کی خود قیادت کی،انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن میرا دوست ہے اگر ایسی بات ہوتی تو مجھے فون کرتے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ سے الیکشن لڑیں دیکھتا ہوں عمران خان کو کتنے ووٹ ملتے ہیں؟ ہم عوام کی خدمت کرتےہیں،اس لئے ووٹ ملتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.