ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔ فوٹو فائل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی۔
سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں رضوان عباسی کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا کے دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے بعد ہم دلائل دیں گے۔