پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار بہترین ہے، آرمی چیف

0 51

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کثیر الملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ایٹرنل برادر ہڈ دوم‘‘ کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ جونیئر لیڈرز روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ایٹرنل برادر ہڈ دوم‘‘ میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اورازبکستان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے بروتھا گیریژن اور جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.