سعودی حکمرانوں نے قبروں کی بیحرمتی کرکے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے، علامہ ہادی حسین نجفی

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔

0 134

پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے 8 شوال المکرم یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آل سعود نے 1926ء میں مکہ اور مدینہ میں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کو مسمار کرکے توہین رسالت کی تھی، اس واقعے کی پرزور مذمت کرنے کے ساتھ مطالبہ کرتے ہے کہ جلد از جلد نبی پاکؐ کی بیٹی سیدہ فاطمہ زہرا ؑ، ازواج رسولؐ، آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کی تعمیرات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔ ایک خاص گروہ اسلامی امت کے الہیٰ مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات کی توہین قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے، اس پر پوری امت مسلمہ کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اسلام میں قبروں کی حرمت کا سبق ملتا ہے، مگر سعودی حکمرانوں نے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.