مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنیوالے اپنے ایمان و نکاح کی تجدید کرائیں، متحدہ علماء محاذ

احتجاجی اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کو شام، لبنان نہیں بننے دینگے، ملک دشمن قوتیں اور انکے آلہ کار افواج پاکستان کیخلاف عوام میں اشتعال انگیز منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف تمام مسلم ممالک میں مقدمات قائم کئے جائیں۔

0 144

افواج پاکستان کے خلاف عمرانی سازشوں کو برداشت نہیں کریں گے، ملک و قوم کی حفاظت کرنیوالی افواج پاکستان کا تقدس برقرار رکھنا ایمان کا تقاضا ہے، افواج پاکستان کیخلاف ہر سازش کیخلاف پوری قوم اور تمام مذاہب و مسالک متحد و بیدار ہیں، پاکستان کو شام، لبنان نہیں بننے دیں گے، ملک دشمن قوتیں اور ان کے آلہ کار افواج پاکستان کیخلاف عوام میں اشتعال انگیز منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں افواج پاکستان کے خلاف جاری اشتعال انگیز مہم کیخلاف ہنگامی احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی جماعتوں اور مسیحی، ہندو، سکھ برادریوں کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔

اجلاس سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، بشپ خادم بھٹو، سردار امر سنگھ، پنڈت مکیش کمار، برجیس احمد, سید سہیل عابدی، پیر سید ازہر علی ہمدانی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، اتحاد امت مشن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، اتحاد العلماء کے علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ ڈاکٹر فیصل مہدی شایاری، مولانا جنید باڑی، پروفیسر ڈاکٹر شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی وجیہہ الدین و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام مسالک و مذاہب و سیاسی رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ اٹھا کر افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

مقررین نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کا وقار، ہمارے محافظ اور دشمن قوتوں کیخلاف دفاعی حصار ہیں، افواج پاکستان اور عدلیہ جیسے حساس اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی سنگین الزامات ملکی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، حکومت ایسے سیاستدانوں پر غداری و بغاوت کے مقدمات قائم کرکے فی الفور گرفتار کرے اور ان کی منفی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرے۔ مقررین نے مزید کہا کہ مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف تمام مسلم ممالک میں مقدمات قائم کئے جائیں، مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ کا تقدس پامال کرنے والوں کے اعمال از روئے شریعت باطل ہوگئے، وہ لوگ اپنے ایمان و نکاح کی تجدید کرائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.