جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

0 121

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابولحسنات ذوالقرنین نے چوہدری پرویز الٰہی کی 20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئےکہ چوہدری پرویز الٰہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا اور ملزم سے مزید تفتیش بھی نہیں ہونی۔

درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوشن نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ آج پیش کر دیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کوئی بات نہ ہوئی بس آپ دلائل شروع کریں۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نامزد ملزم نہیں ہیں اور انکا کوئی کردار نہیں بنتا ہے، چوہدری پرویز الٰہی نامعلوم آدمی نہیں ہیں اور پولیس نے اس کیس میں کوئی تفتیش نہیں کی، پولیس 17 دن کے اندر عبوری چالان جمع کروا سکتی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جائے وقوعہ پر کوئی موجودگی ثابت نہیں ہے اور احتجاج میں حصہ لینا بھی ثابت نہیں، اس ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر ہیں، جن ملزمان کی ضمانت اس عدالت نے مسترد کی انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.