نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا ۔
اب تک 14 فارن ایکٹ کے تحت 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے ہیں،زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔