انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر گلگت اور ہنزہ روانہ

0 103

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منگل سے 2 روزہ دورہ پر ہنزہ اور گلگت چلے گئے ۔کریں گے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعظم چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں وہ گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اس دورے میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیراعظم گلگت اور ہنزہ کی سیاسی قیادت سے اور مقامی عمائدین و اکابرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.