امام موسیٰ کاظم ؑ بہت عرصہ قید میں رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

0 253

پاک نیوز۔ ساتویں تاجدار امامت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام کی بقاء اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جانا ہمارے کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سب سے زیادہ عرصہ جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں قید رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور حکمرانوں کو اسلام کا چہرہ مسخ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت عالیہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام کے تحفظ، اسلامی اقدار کے احیاء، فروغ اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کرے اور اپنے داخلی اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے۔ پاکستان میں مرجع تقلید کے نمائندے کا کہنا تھا کہ آج بھی اسلام اور مسلمان دشمن قوتیں پوری قوت کے ساتھ اسلامی دنیا کے خلاف متحد ہوکر دین اسلام کے حقائق کو بگاڑنے اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.