آئی ایم ایف کی 200 یونٹ کیلئے بجلی صارفین کو 3 اقساط کی سہولت

0 41

آئی ایم ایف نے اس کے بدلے میں مطالبہ کیا ہے کہ جولائی سے گیس کی قیمتوں میں50 فیصد تک اضافہ اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان یہ مفاہمت نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ کی توثیق سے مشروط ہے۔

آئی ایم ایف نے مشروط طور پر ان صارفین کے اگست کے مہینے کے بجلی کے بلوں کی 3 ماہ میں وصولی کی اجازت دی ہے جو سبسڈی کے حقدار نہیں ہیں اور 200 یونٹس ماہانہ تک استعمال کر رہے ہیں ۔

لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین اس عارضی ریلیف کے اہل نہیں ہوں گے کیوں کہ ان کی بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس طرح صرف 40 لاکھ یا تقریباً 10فیصد صارفین ہی عارضی ریلیف کے اہل ہوں گے۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان گیس کی قیمتوں میں وہ اضافہ کرے جس کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پہلے ہی کر چکی ہے ۔

اوگرا نے اس سال جون میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے صارفین کے لیے قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیے قیمتوں میں45 فیصد اضافے کی بھی اجازت دی تھی، جس کا مطلب ہے کہ ریگولیٹر نے گیس کی قیمتوں میں 417.23 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.