لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ کے بلاسود قرضوں کی منظوری

0 42

نگراں پنجاب حکومت کی طرف سے ہائی کورٹ کے ججز کو ان کی تین سال یعنی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا، جو کہ اوسطً فی جج سوا 3 کروڑ روپے ہے۔

کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے ایجنڈا نمبر 17، 18 اور 19 میں گیارہ ججز کو رقم دینے کے حوالے موجود ہیں۔ ان ججز کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ان گیارہ ججز میں وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے شوگر ملز کے حوالے سے حکومت کے خلاف حکم امتناع جاری کرکھا ہے۔ سرکاری افسران کو اس سے قبل بلاسود قرض دینے کی ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.