ہماری ہر خوشی ہر عید وطن عزیز کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہر اس دن کو عید قرار دیا گیا ہے، جس دن مومن گناہوں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچا رہتا ہے، اپنے اعمال کا محاسبہ اور نفس کی سرزنش کرتے رہنا وہ بہترین عمل ہے، جو انسان کو اللہ کے نزدیک کرتا ہے۔

0 162

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عیدالفطر کے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر رب کریم کی طرف سے امت مسلمہ کے لئے انعام ہے، ہمیں نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکر بجا لانا چاہیئے، اپنے نادار عزیز و اقرباء اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرکے اس ذات کریم کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس دن کو عید قرار دیا گیا ہے، جس دن مومن گناہوں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچا رہتا ہے، اپنے اعمال کا محاسبہ اور نفس کی سرزنش کرتے رہنا وہ بہترین عمل ہے، جو انسان کو اللہ کے نزدیک کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے، عید کے بابرکت موقع پر اس اسلامی ریاست کی حفاظت و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی جائے، اسلام دشمن عالمی طاقتیں وطن عزیز کے سالمیت و بقا کے لئے خطرات کھڑے کر رہی ہیں، ہماری ہر خوشی ہر عید وطن عزیز کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کی یہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے اور حب الوطنی کا تقاضا بھی کہ ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف آواز بلند کی جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.