عید الفطر ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

اپنے عید پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر غربیوں اور مساکین کا خاص خیال رکھیں، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

0 152

ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام مسلمانوں، خصوصاً اہلیان کراچی کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے عید پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، ہمیں اس موقع پر ملک کی سلامتی، یکجہتی، اخوت، مساوات اور بھائی چارگی کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاﺅں میں ملک خصوصاً شہر کراچی کی ترقی و خوشحالی اور امن و آشتی کیلئے بھی دعا کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ شہر ہماری آرزﺅں اور امنگوں کی منزل ہے، ہم سب کو مل کر اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اسی شہر میں رہنا ہے اور اس کے مستقبل کو روشن کرنا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر غربیوں اور مساکین کا خاص خیال رکھیں، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.