2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے ذریعے حکومت کو فیصلہ لینے پر مجبور کریں گے، خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی بلوں میں اضافے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ہم بلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے،سراج الحق
یہ بجلی کا بل نہیں بلکہ موت کا پروانہ ہے، پی ڈی ایم اور پی پی نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کیے جس کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف گیارہویں روز بھی عوامی اور تاجروں کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ جہاں صارفین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی۔
لاہور میں کالا شاہ کاکو، جامع مسجد روڈ، سکھو موڑ راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ حیدر آباد میں جمعیت علما پاکستان کے تحت مظاہروں میں مظاہرین نے بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کیا اور بلوں کو احتجاج نذر آتش کیا۔