جڑانوالہ میں بجلی کے بھاری بلوں پر احتجاج میں تیزی، مظاہروں کا سلسلہ جاری

0 124

جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف عوامی احتجاج میں تیزی آنے لگی، گزشتہ روز بھی جڑانوالہ کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور شرکاء نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بلوں کونذر آتش کیا، کئی مقامات پر تاجروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس فی الفور ختم کرے، حکمران غریب عوام سے ٹیکس وصول کر کے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔فیصل آباد میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے فیسکو دفاتر اور گرڈسٹیشنز کی حفاظت کیلئے نفری تعینات کر دی گئی،گرڈ سٹیشنز اور فیسکو دفاتر کے اطراف ایلیٹ فورس کو بھی گشت پر تعینات رکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.