دشمنی کی بنا پر مخالفین نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

0 91

دشمنی کی بنا پر مخالفین نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 86 ج ب میں دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے افضل نامی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

86 ج ب کے رہائشی آصف علی نے پولیس کو بتایا کہ دشمنی کی بناء پر ملزمان افضل وغیرہ نے اسکے بھائی محمد افضل کو کسی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعدازاں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکیقتل کا مقدمہ درج کر تے ہوئے قانونی کارروائی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.