دریائے ستلج میں سیلاب، جلالپور کا بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

0 112

ریسکیو عملہ پھنسے افراد کو 14 کشتیوں کے ذریعے منتقل کررہا ہے،سیلابی ریلے نے احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی ، بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 878 اور اخراج 85 ہزار 14 کیوسک ہے جب کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار 916 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق مون سون بارشیں 4 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں اور تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.