مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

0 276

پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے جمعة الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے حوالے سے کہا کہ علمی استعمار نے مخصوص مقاصد کے تحت اسرائیل کا فتنہ عین اسلام کے قلب میں کهڑا کیا اور اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت قدس کو بهی اپنی لپیٹ میں لے لیا ؛ اسرائیل کی بربریت پراس کے آقا بهی اس کے ساته کهڑے ہیں آج تحفظ کا راگ الاپنے والے ادارے خاموش ہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف کوئی قرار داد پاس نہیں ہونے دے ریتے؛ان حالات میں عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ آج متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کهڑے ہوجائیں-

انہوں نے حالیہ دنوں میں فلسطین مسجد اقصٰی میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل ستر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔

انہوں نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ باہم متحد ہو کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور عملی جد و جہد سے فلسطینی بھائیوں کے قتل عام اور اسرائیلی توسیع پسندی کو روکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.